ہم وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے مشکورہیں کہ انہوںنے کچھی کینال منصوبے کے فیزٹوکو مکمل کرنے کی یقین دیہانی کروائی ہے،میر عبدالغفورلہڑی

عظیم منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کے مزید لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی اورعوام معاشی طورپرمستحکم ہوگی، صحافیوں سے بات چیت

اتوار 20 اگست 2017 19:41

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدرسابق صوبائی وزیر میر عبدالغفورلہڑی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے ملاقات کرکے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوکچھی کینال منصوبے کو مکمل نہ کرنے پر عوامی مسائل اورخدشات سے آگاہی فراہم کی وزیراعظم نے یقین دیہانی کروائی ہے کہ کچھی کینال بلوچستان کا ایک اہم عظیم منصوبہ ہے فیز ون مکمل ہونے کے بعدفیز ٹوپربھی بہت جلدکام آغازکردیا جائیگااورکسی بھی صورت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا صوبے کی عوام کی اس منصوبے سے بڑی امیدیں وابسطہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عبدالغفورلہڑی نے کہاکہ ہم وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے مشکورہیں کہ انہوںنے کچھی کینال منصوبے کے فیزٹوکو مکمل کرنے کی یقین دیہانی کروائی ہے جوکہ صوبے کی عوام کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک اقدام ہے انہوںنے کہاکہ اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کے مزید لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی اورعوام معاشی طورپرمستحکم ہوگی اورصوبے سے پسماندگی کے خاتمے میں مزیدکمی آئے گی انہوںنے نصیرآبا دڈویژن صوبے کی خوراک کی ضروریات کو پوراکررہا ہے کچھی کینال کی مکمل بحالی کے بعدبلوچستان ذرعی اجناس کے پیداواری کے حساب سے خود کفیل ہوجائے گا اورذراعت کے شعبے کو مزیدفروغ حاصل ہوگا انہوںنے کہاکہ کچھی کینال سے ذرعی انقاب برپاہوگا اور ترقی اور خوشحالی کا نیادورشروع ہوگا

متعلقہ عنوان :