مختلف کاروائیوں میں پولیس نے تین مغوی بچوں کو بازیاب کرکے قتل ،اغواکے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا اسلحہ اور گولیاں برآمد

اتوار 20 اگست 2017 19:41

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور ایکشن میں آگیا مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس نے تین مغوی بچوں کو بازیاب کرکے قتل ،اغواکے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں گئی ہیں جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گااور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھاجائے گاان خیالات کااظہار ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ خان کوٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کی اغواکاروں نے تین معصوم بچوں کو ایک مکان میں قید کررکھا ہے جس پر ایس ایچ او خان کوٹ غلام سرور مینگل نے کامیاب چھاپہ مارکر تینوں مغوی بچوں اللہ بخش ،نورجہان ،اور محبوب کو بازیاب کرکے ایک ملزم عبدالنبی کو گرفتار کرلیا جبکہ منجھوشوری پولیس تھانہ کے ایس ایچ او شمن علی سولنگی نے گوٹھ خدابخش بیرون میں کامیاب کاروائی کرکے قتل کے مقدمے میں مطلوب دواشتہاری ملزمان کنڈیرخان اور منٹھارجت کو گرفتار کرلیا اسی طرح نوتال پولیس نے بھی ڈاکووں کی کمین گاہ پر چھاپہ مار کر کلاشنکوفیں ،رائفل ،راونڈز اور میگزین بھی برآمد کرلیاگیا جوکہ ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکرفرار ہوگئے ملزمان نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی لوٹ مار اور ٹرک ڈرائیور کو زخمی کرنے کے وارداتوں میں مطلوب تھے

متعلقہ عنوان :