پاکستان کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشوں کو ملکر ناکام بنانا ہوگا،شیخ سعیدالحسن مندوخیل

امریکی سی آئی اے اور ایم آئی 6 ملکر بلوچستان اور پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ذمہ دار ہیں جبکہ بھارت بھی اسی لابی کا حصہ ہے، بیان

اتوار 20 اگست 2017 19:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مر کزی رہنما اور سنیٹر شیخ سعیدالحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی بین الاقوامی سازشوں کو ملکر ناکام بنانا ہوگا امریکی سی آئی اے اور ایم آئی 6 ملکر بلوچستان اور پاکستان میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ذمہ دار ہیں جبکہ بھارت بھی اسی لابی کا حصہ ہے سنیٹر سعیدالحسن مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان سے باہر بیٹھ کر ملک کی سلامتی اور امن وامان سے کھیلنے کی سازش تیار کی گئی ہے جس کی مسلم لیگ ق مذمت کرتی ہے اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان یا بلوچستان کو اتنے آسانی سے ہضم نہیں کیا حا سکتا ہے وطن عزیز کے چپے چپے کے محافظین اب تک زندہ اور موجود ہے انہوں نے کہا کہ امریکن سی آئی اے اور ایم آئی 6 بھی بلوچستان کے حالات کی خرابی میں ملوث ہیں اور اپنے آلہ کاروں کی مدد سے یہاں دہشت گردی کرتے ہیں مگر بلوچستان کے غیور اور محب وطن عوام نے ان تمام قوتوں کو جشن آزادی پر ریکارڈ اور تاریخی ملی جذبے سے جشن آزادی میں بھرپور حصہ لیکر موثر جواب دے دیا ہے کہ بلوچستان ہی تو پاکستان ہے اور یہ پیغام اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا کے لئے بھی تھا بلوچستان کا ہر جوان کی رگوں میں پاکستانی خون بسا ہوا ہے دشمن کے لئے بلوچستان اتنا آسان نہیں ہے جتنا وہ نادانی میں سمجھ رہا ہے سنیٹر سعیدالحسن مندوخیل نے کہا کہ تمام بیرونی سازشوں اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے حکومت عسکری قوت اور عوام کو ایک پیج پر آنا ہوگا جو کہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :