اوکاڑہ:نویں جماعت میں فیل ہونے کا رنج طالبہ نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی گھرمیں صف ماتم بچھ گئی ،غریب کسان کی بیٹی کی وفات پر علاقہ میں سوگ کی فضاء ہر آنکھ اشک بار

اتوار 20 اگست 2017 19:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) نویں جماعت میں فیل ہونے کا رنج طالبہ نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی ،گھرمیں صف ماتم بچھ گئی ،غریب کسان کی بیٹی کی وفات پر علاقہ میں سوگ کی فضاء ہر آنکھ اشک بار،طالبہ کی خود کشی کاواقعہ تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ جواہر سنگھ میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ جواہر سنگھ میں غیریب کسان منظور احمد کی چودہ سالہ بیٹی نسیم منظور نے نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جس کے باعث طالبہ کی حالت غیر ہو گئی اور اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دیپالپور اور بعد ازاں تشویش ناک حالت میں اوکاڑہ ڈی ایچ کیو لایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئی ذرائع کے مطابق طالبہ نسیم بی بی اور اس کے بھائی نے اکھٹے نویں جماعت کا امتحان دیا اس کا بھائی تو پاس ہو گیا مگر نسیم منظور کامیابی نہ حاصل کر سکی جس پر اس نے دلبر داشتہ ہو کر خود کشی کر لی واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعش کو والدین کے حوالے کر دیا گیا طالبہ کی وفات پر علاقہ بھر میں سوگ کی فضا ء قائم ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے طالبہ نہرانوالہ کے مقامی نجی سکول میں زیر تعلیم تھی جہاں بہتر پڑھائی اور کوالیفائیڈ ٹیچرز کے نہ ہونے کے باعث رزلٹ بہتر نہیں آیا اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سیمطالبہ کیا ہے کہ گلی محلوں میں قائم غیر معیاری پرائیویٹ سکولوں جہاں بہتر پڑھے لکھے اساتذہ نہیں ہیں انہیں فوری بند کیا جائے تاکہ بہتر رزلٹ نہ آنے کی صورت میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :