پنجاب میں 21سالوں سے حکومت کرنے والوں نے عوام کا استحصال کیا ، چوہدری پرویز الہٰی

ن لیگ کا ججز کے خلاف ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے مسلم لیگ ن آئین و قانون کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے ، سابق وزیراعلی پنجاب

اتوار 20 اگست 2017 19:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 21سالوں سے حکومت کرنے والوں نے عوام کا استحصال کیا ہے ن لیگ کا ججز کے خلاف ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے مسلم لیگ ن آئین و قانون کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے اور انہوں نے اب بغاوت کردی ہے مسلم لیگ ن علی بابا چالیس چور ہیں اور اب یہ نیب ریفرنسز سے بھاگ رہے ہیں 20کروڑ عوام سپریم کورٹ اور ججز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اب ان کو اپنے دستخطوں سے تعینات چیئرمین نیب پر بھی ا عتماد نہیں رہا پنجاب کے انرجی منصوبوں سمیت میٹرو بس ،اورنج ٹرین ،سستی روٹی ،دانش سکول ،آشیانہ سکیم ،اور دیگر پر اگر شفاف کمیشن بن جائے تو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی کرپشن پر عوام پانامہ کرپشن بھول جائیں گے آئندہ آنے والے دنوں میں مسلم لیگ منظم و فعال کردار ادا کرے گی ہم پرانے مسلم لیگیوں کو خوش آمدید کہیں گے ہم نے پنجاب میں شرافت ،خدمات ،فلاح و بہبود کی بنیاد رکھی ہے جو لوگ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے تھے وہ ہمارا اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک سرفراز بھٹی ،حق نواز سنگلہ ،میاں اللہ یار گڈ گور ،سید تنویر شاہ ایڈووکیٹ ،طلحہ لکھوی ،سردار مقصود سندھو ،الیاس بھنڈارہ ،شاہد بیگ اور اوکاڑہ کے دیگر مسلم لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے 2002سے پنجاب میں عوامی فلاحی اداروں کی بنیاد رکھی جس میں آج تک عوام بلا تفریق استفادہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں کے تمام منصوبے کرپشن کی بنیاد پر رکھے گئے تھے جو کہ بری طرح فلاپ ہو ئے ہیں نندی پور ،گڈانی سمیت دیگر منصوبہ جات کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو لاگ اصل مسلم لیگ میں واپس آ رہے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہیں گے اور جو لوگ ہمارے ساتھ ڈٹے رہے وہ ہمارا اثاثہ ہیں کارکنان اپنے حلقوں میں مسلم لیگ کو منظم اور فعال کریں آنے والا دور مسلم لیگ کا ہے ۔