سی ایم سی لاڑکانہ میں قائم امراض دل کے شعبے کی نئی عمارت گذشتہ دس سال سے تکمیل کی منتظر

اتوار 20 اگست 2017 19:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) این آئی سی وی ڈی لاڑکانہ کا مرکز جس عمارت میں قائم کیا گیا ہے، وہ سیڑھیوں والی پہلی منزلہ عمارت ہے، جہاں دل کے مریضوں کو پہلی منزل پر موجود کمروں میں پنہچنے کیلئے ریمپ کی جگہ پر سیڑھیوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ جبکہ امراض دل کے ڈاکٹرز بذات خود سیڑھیوں سے جانے اور آنے سے منع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی ایم سی لاڑکانہ میں قائم امراض دل کے شعبے کی نئی عمارت گذشتہ دس سال سے تکمیل کی منتظر ہے، نئے سرے سے ہونے والے ٹینڈر کے باوجود نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے، یہ عمارت نہ تو مکمل ہوئی ہے اور نہ ہی اسپتال انتظامیہ کے حوالے کی گئی ہے، جس کے باعث این سی آئی وی ڈی یونٹ کو پرانی امراض دل کے عمارت میں ہی شفٹ کیا گیا ہے، جہاں 50 میں سے 35 بسترے مریضوں کے استعمال کے قابل ہیں، نئے سیٹلائیٹ یونٹ این سی آئی وی ڈی کے قیام کے بعد مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث دو ماہ کے دوران 246 مریضوں کی اینجیو گرافی کی گئی ہی