حالیہ موسمی صورتحال سے باغات پر ممکنہ بیماریوں کے خدشہ سے کاشتکاروں کی پریشانی بڑھ گئی

جبکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت بھی تعاون نہیں کر رہا ہے، اگر بروقت توجہ نہ دی گئی تو اس مرتبہ کنو کی فصل بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ، کاشتکاروں کے خدشات

اتوار 20 اگست 2017 19:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء)حالیہ موسمی صورتحال سے باغات پر ممکنہ بیماریوں کے خدشہ سے کاشتکاروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ قبل ازیں باغات پر سوکھا پن کی بیماری پیدا ہو گئی تھی، جس پر کنٹرول کرنے کے بعد اب دوسری بیماریوں کے حملہ کا خطرہ ہے، جبکہ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت بھی تعاون نہیں کر رہا ہے، اگر بروقت توجہ نہ دی گئی تو اس مرتبہ کنو کی فصل بری طرح متاثر ہو سکتی ہے، رابطہ پر محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ اس وقت باغات کی چیکنگ اور کاشتکاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، تا ہم پھر بھی اگر کسی کاشتکاروں کو باغ کے بارے میں کوئی شکایت ہو دفتر رابطہ کریں، بروقت ازالہ کیا جائے گا۔