راشد منہاس کا 46 واں یوم شہادت ملی جوش و جذبہ کیساتھ سرگودھا سمیت ملک بھر کے تمام فضائیہ کے ہوائی اڈوں پر منایا گیا

راشد منہاس نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے

اتوار 20 اگست 2017 19:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ نشان حیدر پانے والے راشد منہاس کا 46 واں یوم شہادت ملی جوش و جذبہ کیساتھ سرگودھا سمیت ملک بھر کے تمام فضائیہ کے ہوائی اڈوں پر منایا گیا راشد منہاس نشان حیدر کا اعزاز پانے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے جو 17 فروری 1951؁ء کو کراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کا خاندان بھی پاک فوج سے وابستہ تھا راشد منہاس 1971؁ء کو پاک فضائیہ کے آفیسر بنے 20 اگست 1971؁ء کو ان کی تربیتی ورکشاپ تھی کہ ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی طرف موڑ دیا مگر راشد منہاس جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ کر ملک پر قربان ہوگئے اور جام شہادت نوش کیا اس شاندار شہادت پر انہیں نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :