عوامی مسائل کے حل کیلئے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرسکتی ہیں ، شازیہ اورنگزیب

اتوار 20 اگست 2017 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء)عوامی مسائل کے حل اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہمیشہ ہرمیدان میں کامیابی حاصل کرتے ہیں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ہمیں اپنے مذہب اسلام کے فروغ کے لیے ہمیشہ ترجیح دینا ہو گی پختون قوم کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے کارکن پارتی کا قیمتی سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خواتین کی صوبائی رہنما شازیہ اورنگزیب نے اپنے دورہ مالاکنڈ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی دفتر کے دورے کے موقع پر کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اے این پی ویلج کونسل مٹکنی کے صدر محمد ابراہیم اور ضلعی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں کارکنوں نے شازیہ اورنگزیب اور انکے وفد کو پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر شگفتہ ملک بھی موجود تھیں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کو فعال بنانے میں کارکنوں کی محنت کسی سے پوشیدہ نہیں ہمیں اپنے مذہب کیاسلام کے فروغ کے لیے بھی پھرپور توجہ دینا ہو گی انہوں نے کہا کہ پختون قوم باشعور ہے اور پختون قوم ی تاریخ گواہ ہے کہ اس قوم نے اپنے مذہب ،ملک و قوم کے لیے بے شمار قربانیوں دی ہیں ۔