دیامرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ،کمشنردیامرڈویژن نے نوٹس لے لیا،جواب طلب

اتوار 20 اگست 2017 19:30

․ دیامر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) کمشنر دیامر ڈویڑن عبدالوحید شاہ نے دیامر کے بعض علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ برقیات سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں بارشوں اور سیلاب کے بعد کئی علاقوں کو بجلی کی بحالی تاحال نہیں ہو سکی جس کے باعث شدید گرمی میں لوگوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سلسلے میں بونر داس اور گونر فارم کے عوام نے احتجاج بھی کیا۔ کمشنر دیامر ڈویژن عبدالوحید شاہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ برقیات دیامر کے اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا۔ کمشنر دیامر نے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی بحالی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :