عیدالضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سخت کردئیے ہیں،ڈپٹی کمشنردیامر

اتوار 20 اگست 2017 19:30

دیامر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا ہے کہ عید کے موقع پرشاہراہ بابوسر اورشاہراہ قراقرم پر سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں، تھور میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے بابوسر ٹاپ اور زیرو پوائنٹ پر بھی ایس ایس پی دیامر محمد اجمل نے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے چلاس شہر کے داخلی راستوں پر حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں کوئی شخص اسلحہ لے کر شہر میں داخل نہیں ہو سکتا عید کے دنوں میں باقاعدہ دفعہ 144نافذ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عیدالاضحیٰ کیلئے مویشی منڈی شہر سے باہر لگائی گئی ہے تاکہ چلاس شہر کی صفائی کو برقرار رکھا جا سکے۔ باقاعدہ اسسٹنٹ کمشنر چلاس نگرانی کررہے ہیں شہر میں عید کے دنوں میں ٹریفک کا نظام بھی بہتر کیا جارہا ہے شہر میں نو پارکنگ ڈی سی چوک سے پی ڈبلیو ڈی چوک تک ہے تاکہ عوام اور تاجر برادری کو شہر میں خریداری کیلئے آسانی ہوگی امن امان ہم سب کا فرض ہے چلاس کی عوام تاجر برادری بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔