حدیہ ’لو جہاد مہم‘یا داعش کی بھرتی کاسلسلہ،سپریم کورٹ کی این آئی اے کوانکوائری کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اگست 2017 19:28

حدیہ ’لو جہاد مہم‘یا داعش کی بھرتی کاسلسلہ،سپریم کورٹ کی این آئی اے ..
کیرالہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2017ء) : انڈین سپریم کورٹ نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو حدیہ ’لو جہاد‘ کیس پرپولیس کی رپورٹ تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کردی،جبکہ کیرالہ ہائیکورٹ کو شبہ تھا کہ ’لو جہاد مہم‘ کیلئے داعش بھرتی کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی کی ریاست کیرالہ کی 24سالہ ہندو لڑکی اخلیہ الیاس حدیہ کومسلمان لڑکے سے محبت ہوگئی۔

حدیہ نے اسلام قبول کیا اور دسمبر 2016میں کلام کے رہائشی مسلم لڑکے شفیع جہان کے ساتھ شادی کرلی۔ تاہم حدیہ کے والدین نے اس کے اس اقدام کیخلاف کیرالہ ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ حدیہ نے ہائیکورٹ میں اپنے اسلام قبول کرنے سے متعلق بیان دیا کہ کسی نے مجھے اسلام قبول کرنے پر زور نہیں دیا۔ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے، جس پر میں نے اپنے والدین کے سامنے بتوں کی پوجا سے بھی انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حدیہ نے والدین کی سختی کے باوجود اپنا ’ لو جہاد‘ جاری رکھتے ہوئے ہندوؤں کو اسلام قبول کرانے کیلئے اکیلی نے جہاد کا سفر جاری رکھا ہواہے۔ کیرالہ ہائیکورٹ نے حدیہ کووالدین کے سپرد کرنے کاحکم جاری کیا بلکہ تحقیقاتی اداروں کوہدایت کی کہ معاملے کی چھان بین کی جائے کہ ’لو جہاد مہم ‘ کومنظم کرنے میں کس کا ہاتھ ہے۔ ہائیکورٹ کوشک ہے کہ اس لو جہاد مہم کے پیچھے داعش نوجوانوں کی بھرتی کررہی ہے۔ تاہم خاتون کا شوہر کیرالہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ چلاگیا۔ جس پر سپریم کورٹ نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کو حدیہ ’لو جہاد‘ کیس پرپولیس کی رپورٹ تک رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :