عنزہ کپ ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ،الحمزہ سی کی 6 وکٹوں سے شاندار فتح، فاتح ٹرافی سے ایک قدم دوری

مضبوط نار درن جیم خانہ کو اپ سیٹ شکست ، شہز رحسن کی عمدہ نصف سنچری 65 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے

اتوار 20 اگست 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) فائیٹر ایونٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے عنز ہ کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 کے دوسرے سیمی فائنل میں گزشتہ روز الحمزہ کرکٹ کلب نے گروپ "B" کی چیمپئن نادرن جیم خانہ کو 6 وکٹو ں سے پچھاڑ کر ایونٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جہاں اس کا مقابلہ انو ویٹر سی سی سے ہوگا۔

نادرن جیم خانہ نے ٹاس جیت کر مقرر 20 اورز میں 8 وکٹوں کھو کر151 رنز کا ہند سہ اسکو ر بورڈ پر آویزاں کیا۔ فرسٹ کلا س کرکٹر فضل سبحان نی58 رنز کی ذمہ دارانہ نصف سنچری میں 8 مرتبہ گیندکو بائونڈری لائین کی سیر کرائی جبکہ 2 چھکے بھی لگائے ، بائیں ہاتھ کے بلے باز فرسٹ کلاس کرکٹر شہر یا ر غنی نی24 گیندوں پر 28 رنز میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

(جاری ہے)

رائٹ آرم لیگ اسپنر معظم ملک نے تباہ کن اسپیل کر تے ہوئے 20 رنز اور چائینا مین بولر احسن مرزا نے 36 رنز کے بدلے 3-3 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا ٹکٹ تھمایا ۔جوابی بیٹنگ میں الحمزہ سی سی نے شہزر حسن اور محمد علی کی شاندار میچ وننگ نصف سنچریوں کی بدولت 152 رنز کا مطلو بہ ہدف 15 ویں اووز میں با آسانی 4 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا ۔ اوپنر شہزر حسن نے نادرن جیم خانہ کی مضبو ط بولنگ لائین کو ناکام بنا تے ہوئے گرائونڈ کے چارو ں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 65 رنز کی یا دگار اننگ میں42 گیندوں کا سامنا یا اور 8 چوکے اور 2 بلند وبالا چھکے بھی لگائے، محمد علی نے شاندار نصف سنچری 57 رنز 37 گیندوں پر بنائی جس میں انھوں نے 5 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائین کراس کرائی اور 3 فلگ شگا ف چھکے بھی لگانے میں کامیاب ہوئے۔

تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر فواد خان نے 3 اورز میں 42 رنز کے عوض 2 وکٹوں کا مہنگا سودا کیا۔ میچ کے اختتام پر چیف آرگنا ئز ر زین قریشی نے الحمزہ سی سی کے شہزر حسن کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر امپائر ز جاوید جعفری اور شاہد اسلم بھی موجو د تھے۔ مذکورہ میچ کو امپائر جاوید جعفری اورشاہد اسلم نے سپر وائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر فیضان تھے۔

متعلقہ عنوان :