نوجوان صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر ، سیکریٹری سپورٹس سلیم رضا کا کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں بہت بڑا کارنامہ ہے، سماجی رہنما دھنی بخش

ٹھٹھہ کرکٹ کلب نے قاسم آباد کو2 وکٹوں سے شکست دے دی دوسرے میچ میں سکھر کرکٹ کلب نے خیرپور جونیئر کرکٹ کلب کو4 رن سے شکست دے دی

اتوار 20 اگست 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) اسپورٹس یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اور زیدی برادرز اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر تعاون کی جانب سے عید الفطر پریمیم لیگ کرکٹ2017 بمقام بھٹائی کرکٹ گرائونڈ حیدر آباد میں منعقد ہوا ۔ ٹورنامنٹ میں حیدر آباد کرکٹ کلب، سکھرکرکٹ کلب، کوٹری کرکٹ کلب، ٹھٹھہ کرکٹ کلب ،قاسم آباد کرکٹ کلب، کراچی لائنز کرکٹ کلب، خیرپور جونیئر کرکٹ کلب، نواب شاہ ایلیون کرکٹ کلب نے شرکت کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما دھنی بخش، اسپیشل گیسٹ ریاض ملک، اطہر اقبال، نبیل احمد ، سردار آفتاب کھوسو اور زیدی برادرز کے سیکریٹری جنرل حسن علی زیدی بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح اسپیشل گیسٹ ریاض ملک نے بھٹائی کرکٹ گرائونڈ حیدر آباد میں گیند کو ہٹ لگا کر گیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی دھنی بخش نے کہا کہ نوجوان صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر ، سیکریٹری سپورٹس سلیم رضا کا کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں بہت بڑا کارنامہ ہے ۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹھٹھہ کرکٹ کلب نے قاسم آباد کو2 وکٹوں سے شکست دے دی دوسرے میچ میں سکھر کرکٹ کلب نے خیرپور جونیئر کرکٹ کلب کو4 رن سے شکست دے دی ۔ تیسرے میچ میں نواب شاہ ایلیون کرکٹ کلب نے کراچی لائنز کرکٹ کلب کو با آسانی9وکٹوں سے شکست دے دی ۔ چوتھے میچ میں کوٹری کرکٹ کلب نے حیدر آباد کرکٹ کلب کو آخری اوور میں ایک وکٹ سے شکست کی خاص بات فراز علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئی13 گیندوں پر 36 رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔

پہلے سیمی فائنل میں ٹھٹھہ کرکٹ کلب نے نواب شاہ ایلیون کرکٹ کلب کو 7رن سے شکست دے دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سکھر کرکٹ کلب نے کوٹری کرکٹ کلب کوبا آسانی7وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹھٹھہ کرکٹ کلب نے سکھر کرکٹ کلب کو2وکٹوں سے شکست دے کر پریمیم لیگ عید الفطر ٹرافی2017 اپنے نام کی۔

فائنل کی خاص بات ٹھٹھہ کرکٹ کلب کے آل رائونڈرریاض علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رن اورٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں حاصل کیں۔ فائنل کے مین آٖف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے ۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں نواب شاہ ایلیون کرکٹ کلب نے کوٹری کرکٹ کلب کو سنسی خیز مقابلے کے بعد1رن سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی عامر ریاض ، احسن عبداللہ ، فہد رضوی، علی زیدی، اظہر خان اور حیدر آباد کی معروف شخصیت سلمان عبداللہ بھی موجود تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی عامر ریاض نے کہا کہ تعلیم انسان کو شعور عطا کرتی ہے شعور انہیں ایک اچھا پاکستانی شہری اور عمدہ کھلاڑی بننے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے پر وزیر کھیل محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کو اسپورٹس سرگرمیاں کرانے پر شاندار مبارکباد پیش کی اور زیدی برادرز اسپورٹس کو اپنا مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

سلمان عبداللہ نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہے۔ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیل بے حد ضروری ہے۔علی زیدی نے کہا نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قیمتی وقت منفی سرگرمیوں کے بجائے مثبت سرگرمیوں میں خرچ کر کے معاشرے کی اہم اکائی بن جائیں آخر میں عامر ریاض، سلمان عبداللہ اور علی زیدی نے فاتح ٹیم ٹھٹھہ کرکٹ کلب کے کپتان کے کو ونر ٹرافی اور 50ہزار روپے کیش جبکہ رنر اپ ٹیم سکھر کرکٹ ٹیم کے کپتان کو رن اپ ٹرافی اور 25ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 15ہزار روپے کیش پرائس دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے بیسٹ مین ریاض علی ، بہترین وکٹ کیپر فراز علی ، بہترین بالر ریاض علی اور بہترین فیلڈر کاشف علی کو بالترتیب15-15ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا۔ اسپورٹس یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ سے پریمیم لیگ میں تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد اور زیدی برادرز اسپورٹس کی جانب سے مہمان خصوصی اور اسپیشل گیسٹ کو شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :