محکمہ کھیل حکومت سندھ اور جعفر برادرز اسپورٹس کے زیر اہتمام بھٹائی فٹ بال لیگ 2017 کا افتتاح

اتوار 20 اگست 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) محکمہ کھیل حکومت سندھ اور جعفر برادرز اسپورٹس کے زیر اہتمام بھٹائی فٹ بال لیگ 2017 کا افتتاح اظہر خان نے ٹنڈوالہیار خان فٹ بال گرائونڈ میں کیا۔لیگ ٹورنامنٹ میںٹنڈوالہیار خان فٹ بال کلب، دھابیجی فٹ بال کلب، سجاول فٹ بال کلب ،لانڈھی سپر اسٹار فٹ بال کلب ، خیرپور فٹ بال کلب، میرپور خاص فٹ بال کلب ، حیدر آباد فٹ بال کلب اور ٹھنڈی سڑک فٹ بال کلب نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما قاری ادریس، ہاشم بن عارف، عارف انجم ایڈوکیٹ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھی۔ استقبالیہ خطاب سے جعفر برادرا سپورٹس کے جوائنٹ سیکریٹری رضا علی نے کہا کہ کامیابی کا تمام تر سہرا وزیر اسپورٹس سندھ سردار محمد بخش مہر کو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

منفی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو دور رکھنے کیلئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں وزیر کھیل سردار محمد بخش میر اور سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کا بہت بڑا کردار ہے۔ مہمان خصوصی قاری ادریس نے کہا کہ و زارت کھیل حکومت سندھ اور جعفر برادرز اسپورٹس بھٹائی فٹ بال لیگ2017 منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ سے پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے ۔

کھیل کود نوجوانوں جو تعمیری جدوجہد کی طرف راب کرنے اور برائیوں سے دور رہنے میں مدد معاون ثابت ہوئے ہیں۔ پہلا میچ میںٹنڈوالہیار خان نے دھابیجی کو با آسانی2-1سے شکست دے دی ، جبکہ دوسرے میچ میں سجاول نے ٹھنڈی سڑک فٹ بال کلب کو4-1 سے شکست دے دی۔ تیسرے میچ میں لانڈھی سپر اسٹار فٹ بال کلب نے میر پور خاص فٹ بال کلب کو 2-0 سے شکست دے دی ۔ چوتھے میچ میں حیدر آباد نے خیرپور فٹ بال کلب کو 5-2 سے شکست دے دی ۔

پہلے سیمی فائنل میں ٹنڈو الہیار خان فٹ بال کلب نے لانڈھی سپر اسٹار فٹ بال کلب کو5-4 سے شکست دے دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سجاول فٹ بال کلب نے حیدر آباد فٹ بال کلب کو 2-1سے شکست دے دی ۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹنڈوالہیار خان نے سجاول فٹ بال کلب کو 1-0سے شکست دے کر بھٹائی فٹ بال لیگ 2017کی ٹرافی اپنے نام کی ۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی سعادت اللہ، ریاض احمد ، مکھن خان، آصف بھٹو، نعیم بھٹو، ذوالفقار قائم خانی اور جعفر برادرز اسپورٹس کے نائب صدر اظہر زیدی بھی موجود تھے۔

سعادت اللہ نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل محمدبخش مہر کا مقصد نوجوانوں بچوں کو کھیل کی تفریحی مہیا کر کے نوجوانوں کو بے راہ روی اور برائیوں سے بچانا ہے یہ ہی نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ جعفر برادرز اسپورٹس ایسوسی ایشن کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور حکومت سندھ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھٹائی فٹ بال لیگ2017 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ٹنڈوالہیار خان فٹ بال کے کپتان کو ونر ٹرافی،سجاول فٹ بال کے کپتان کو رنر اپ ٹرافی اور تیسری پوزیشن حیدر آباد فٹ بال کلب ،بالترتیب 50ہزار، 25ہزار اور 15 ہزار نقدی دیدی ۔

ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر رزاق خان ،کیپرفراصت اللہ اور سلمان بھٹوکو بالترتیب 15-15 ہزار روپے نقد اور ٹورنامنٹ میں تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو وزارت کھیل حکومت سندھ کی جانب سے تعریف اسناد پیش کئے گئے ۔جعفر برادرز اسپورٹس کی جانب سے مہمان خصوصی ، امپائرزاور ولینٹئر ز کو شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :