Live Updates

تحریک انصاف پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے صوبے کا حال ضرور دیکھیں ، حلیم عادل شیخ

مخالفین کو 25اگست کو ان کے الزامات کا جواب مل جائیگا ، سکھر میں عوامی جلسہ ہوگا ،عمران خان اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے

اتوار 20 اگست 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مخالفین عمران خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں تحریک انصاف پر تنقید کرنے اپنے صوبے پر نظر ضرور ڈالیں ، عادل ہائوس میں سیاسی رہنماء پنھل سولنگی اور ساتھیوں کی حلیم عادل شیخ سے ملاقات تحریک انصاف میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی تحریک انصاف میںشامل حلیم عادل شیخ نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف تیزی سے سندھ میں مضبوط ہورہی ہے اور قائد عمران خان کے منشور کو دیکھ کر لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف سندھ میں بھی ایک طاقت کے طور پر ان چور لٹیروں کو نکال باہر کرے گی انہوں نے کہا کہ سکھر میں 25اگست کو ایک جلسہ ہونے جارہا ہے جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے ، پیپلزپارٹی نے سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں اور کراچی میں ایک مرتبہ پھر بدامنی کا راج ہے لاڑکانہ اس وقت ایڈز میں سب سے پہلے نمبر آچکا ہے اور پیپلزپارٹی کئی سالوں سے حکمران جماعت رہی ہے پہلے بار حکومت میں آنے والی جماعت تحریک انصاف کو نشانہ بنانے سے قبل پیپلزپارٹی اپنے صوبے کی طرف ضرور دیکھیں سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کے ظلم سے تنگ آچکے ہیں اور اب سندھ کے لوگ بھی اس نظام کی تبدیلی اور ڈاکوئوں کی پکڑ کے لیے عمران خان کی طرف دیکھ رہیں ، مخالفین کو 25اگست والے جلسے میں تمام الزامات کا جواب مل جائے گا شمولیت اختیار کرنے والوں میں ثناء اللہ ، قمر الدین ، ارباب احمد ، محمد علی اور دیگر شامل ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات