اوباڑو کی دس یونین کونسلوں میں NRSP این جی اوز نے 250 صاف پانی کے نلکے لگا دئیے

اتوار 20 اگست 2017 19:12

اوباڑو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) اوباڑو کی دس یونین کونسلوں میں NRSP این جی اوز نے 250 صاف پانی کے نلکے لگا دئیے۔ اسکول اور تحصیل اسپتال میں واش روم بھی بنائے۔ چیئرمین یونین کونسل رونتی اور این جی اوز NRSP کے ورکروں کا دس گاں کا دورہ یونین کونسل کے چیئرمین نے NRSP کے کام کو سراہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رونتی یونین کونسل کے چیئرمین عبدالرزاق چاچڑ نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے NRSP این جی اوز کے ورکروں مرزا اعجازاحمد محمد رضوان اور محمد وسیم آرائیں کے ساتھ مل کر یونین کونسل رونتی کے دس گاں کا دورہ کیا اس موقع پر یونین کونسل کے چیئرمین نے این جی اوز کے ترقیاتی کام کو سراہا اور کہا کے ہمارے یونین کونسل میں اگر ان کا ساتھ رہا تو ہمارے علاقے پسماندہ نہیں رہے گے این جی اوز کے رہنما مرزا اعجازاحمد اور وحید احمد قمر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ NRSP کی جانب سے اوباڑو کی دس یونین کونسلوں میں صاف پانی کے دوسو پچاس نلکے لگائے گئے ہیں اور کئی اسکولوں اور تحصیل اسپتال میں واش روم بنائے ہیں اور ہر گاں میں ہمارے ورکرز جاکر علاقے کے لوگوں سے ملاقات کر کے صفائی ستھرائی کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :