پاکستان میں لسانیت عصبیت فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں ، چیف ایگزیکٹو چوہدری قمر رضا رندھاوا

این سی آئی ایچ پی کے ممبران اور عہدیداروں کو عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، تقریب سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 19:12

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق پاکستان کے چیف ایگزیکٹو چوہدری قمر رضا رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان میں لسانیت عصبیت فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں اور این سی آئی ایچ پی کے ممبران اور عہدیداروں کو عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ "NCIHP"صوبہ سندھ کے صدر ناصر قاہمخانی نیکہا ہیکہ قانون کے داہرے میں رہتے ہوئے ہمیں لوگوں کی قانونی انسانی حقوق کی مددکی فراہمی کیلیے ہمیں آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا عمرکوٹ غوثیہ نرسری پارک میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ضلع عمرکوٹ کے ضلعی عہدیداروں میں ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے "NCIHP"پاکستان کے چیف ایگزیکٹو چوہدری قمر رضا رندھاوا نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ملک میں لسانیت عصبیت فرقہ واریت کے خاتمے کیلیے اور ملک میں امن محبت اخوت وبھائی چارے کے اپنا کردار ادا کررہا ہے اور اس کام میں ھم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرناہوگا اللہ تعالی نے آپ کو اس پیلٹ فارم سے عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے آپ ایمانداری خلوص نیت لگن کیساتھ اپنا کردار ادا کریں انسانیت کی خدمت کرنا ایک عظیم کام ہے تقریب سے قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق پاکستان صوبہ سندھ کے صدر ناصر قاہم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قانون کے داہرے میں رہتے ہوئے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہوگا پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اس موقع پر تقریب سے کراچی ریجن کے چیرمین شفیق احمد ایڈووکیٹ عمرکوٹ ضلعی چیرمین حاجی مجیب کیکے اور چوہدری نظیر احمد محمد علی سمیت دیگر رہنماں نیخطاب کیا پروگرام کے آخر میں سندھ کے صدر ناصر قاہمخانی نے "NCIHP"ضلع عمرکوٹ کے ممبران اور عہدیداروں میں ان کے عہدوں کے نوٹیفکیشن تقسیم کیے اس موقع پر ضلعی چیرمین عمرکوٹ حاجی مجیب کیکے عمرکوٹ ضلع کے مختلف مسائل اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :