محکمہ ریونیو کے افسران محنت، ایمانداری اور نہایت خوش اصلوبی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، کمشنر لاڑکانہ

اتوار 20 اگست 2017 19:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے محکمہ روینیو کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ محنت، ایمانداری اور نہایت خوش اصلوبی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ عوامی کے جائز کام اولیت کے بنیاد پر حل ہوسکیں اور انہیں کسی قسم کے تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں محکمہ روینیو کے افسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران ڈپٹی کمشنر قمبر شہدادکوٹ ایٹ قمبر شہمیر خان بھٹو، لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی جس میں رکوری آف لینڈ روینیو، روینیو رکارڈ کی جاچ پڑتال، پرائیز کنٹرول، تعلیم، صحت کے اداروں کے دورے، ترقیاتی کاموں کے دورے، غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے اور دیگر معاملات پر غور و خوص کیا گیا۔

اس موقع پر لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کو بریفنگ دی جس پر کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ شعبوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سیل سرٹیفکٹ، فوتی رکارڈ میں تبدیلی، پاس بوک وغیر کے کام کو شفاف بنایا جائے۔