Live Updates

عمران خان کی سیاست نے نواز شریف کو احتجاج پر مجبور کردیا ہے، نصرت واحد

تحریک انصاف کو دھرنوں کا طعنہ دینے والے آج خود سڑکوں پر رل رہے ہیں، نائب صدر تحریک انصاف سندھ

اتوار 20 اگست 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر سینئر رہنما نصرت واحد نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نے نواز شریف کو دھرنوں اور احتجاج پر مجبور کردیا ۔ تحریک انصاف کو کنٹینر، احتجاج اور دھرنوں کا طعنہ دینے والے آج خود سڑکوں پر رل رہے ہیں ۔ نواز شریف کہتے تھے دھرنوں سے ترقی کا سفر مسدود ہوگیا ہے، کیا آج ان کے احتجاج سے ترقی کے سفر پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن ریحام خان اور گلالئی کے ذ ریعے عمران خان کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی نا اہلی اور نیب عدالت کے فیصلے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائیگی۔ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، چودھری نثار، احسن اقبال سمیت ن لیگ کے کئی دھڑے بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور چیئرمین عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور خیبر پختونخواہ کی طرح پاکستان بھر میں پولیس سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لا کر عوام کو محرومیوں سے نجات دلائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات