بلدیہ کورنگی کے تحت جاری عشرہ صفائی مہم تیز

گزشتہ 4روز کے دوران شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی سے سینکڑوں ٹن کچے کی منتقلی

اتوار 20 اگست 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی میں عشرہ صفائی مہم میں تیزی ،گزشتہ 4روز کے دوران شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں سے کچرے کے بیک لاگ کا فی حد تک خاتمہ کردیا گیا ۔عوام کی جانب سے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کی پذیرائی عوام کی جانب سے مختلف علاقوں میں خیر مقدمی بینرز لگا دیئے گئے۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کے چاروں زونز سے کچرے کے بیک لاگ کے خاتمے اور صفائی کے نظام کو عشرہ صفائی مہم کے دوران یقینی بنا یا جائیگا عشرہ صفائی مہم میں عوام کی شمولیت نیک شگون ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی سے مسائل کا خاتمہ یقینی بنا یا جائیگاان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا ،وائس چیئر مین سید احمر علی اور ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین زاہد منصوری ،ابو بکر ،شاہد خان کے ہمراہ شاہ فیصل اور ملیر ماڈل کالونی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے عشرہ صفائی مہم کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین وارڈز کونسلرز اوربلدیہ کورنگی محکمہ صفائی کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سیدنیئر رضا نے محکمہ صفائی کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ کچرے کے ڈھیروں کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا ئیں انہوںنے کہاکہ عشرہ صفائی مہم کے دوران صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ سرسبز ماھول کا قیام اور ضلعی حدود سے شاہراہوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا بھی خاتمہ یقینی بنا یا جائیگا انہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی خوبصورتی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات بھی انجام دیا جائے شاہراہوں سے وال چاکنگ اویزاں بوسیدہ بینرز کا خاتمہ کیا جائے ۔