عیدالاضحٰی سال2017ئ؁ کنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے ، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ

ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد جیسے اقدامات کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے

اتوار 20 اگست 2017 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ چرم قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمداور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو غیر جانبدارانہ بنانے کے ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے رینج,زونز اور ڈسٹرکٹس کی سطح پر عیدالاضحٰی سال2017ئ؁کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیاد پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں/تنظیموں,دینی مدارس وغیرہ ودیگراسٹیک ہولڈرز کو حکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مندرجات / شرائط کا پابند بنانیکے ساتھ ساتھ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ عیدالاضحٰی سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے وقتاّ فوقتاّجاری احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں تاکہ سرویلینس/نگرانی/ مانیٹرنگ کی بدولت مشکوک,مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ لگا کر ممکنہ گھناؤنے عزائم کے بروقت سدباب کو ممکن بناتے ہوئے قیام امن اور حالات پر مکمل پولیس کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکے ۔

علاوہ اذیں اس سلسلے میں شہر میں قائم زونل ضلعی کنٹرول رومز اور تھانہ جات کے وائرلیس کنٹرول رومز کے باہمی روابط جیسے اقدامات کو بھی انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام مساجد,امام بارگاہوں, عیدگاہوں,نماز عید کے دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے اور بعدازاں انہیں درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے نا صرف متعلقہ پولیس بلکہ پولیس کمانڈوز کی تعیناتیوں کو بھی یقینی بنایا, جائے ۔

مرتب کردہ پلان میں ایس ایس پیز, ایس پیز, ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکی ذمہ داریوں کا بھی تفصیلی احاطہ کیا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت تھانوں کی سطح پر سادہ لباس اہلکاروں پر مشتمل سرویلینس ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں جنکی ڈپلائمنٹ شاپنگ سینٹرز, پر ہجوم پبلک مقامات,مویشیاں منڈیوں, مختص کردہ پارکنگ لاٹس اور نماز عید کے مقامات کے اندرونی حصوں اور اطراف میں ممکن بنائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :