یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ‘ 19 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت

اتوار 20 اگست 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ‘ 19 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لارنس روڈ ٹیسٹ سنٹر، ڈی پی ایس ماڈل ٹان، لاہور کالج اور سائنس کالج وحدت روڈ سمیت آٹھ امتحانی مراکز میں لیے گئے جن میں 19 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جنید سرفراز نے لارنس روڈ سنٹر کا دورہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ صوبے میں 65 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا مگر کسی سنٹر سے شکایات موصول نہیں ہوئیں۔ ٹیسٹ کا رزلٹ ایک ہفتے کے دوران ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گاسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نجم احمد شاہ اور اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیایو ایچ ایس کے مطابق کامیاب امیدوار 4 سے 14 اکتوبر تک داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے جبکہ میرٹ لسٹ 30 اکتوبر کو جاری ہو گی۔