ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا وحدت کالونی اتوار بازار کا دورہ، اشیائے خورونوش کے معیار کا جائزہ لیا

اتوار 20 اگست 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا وحدت کالونی اتوار بازار کا دورہ، اشیائے خورونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی جی نورالامین مینگل کی سربراہی میں اتوار بازار وحدت کالونی کا دورہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر فرحان اسلم بھی ہمراہ تھے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بازار میں رکھی اشیا کا معیار چیک کیا، مصالحہ جات کا معائنہ کیا اور ناقص اشیا کو موقع پر تلف کر دیانورالامین مینگل نے کہاکہ تمام غیر معیاری اشیا کو صوبہ بھر میں بین کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو صحت مند اشیا فراہم ہوسکیں۔

ڈی جی فوڈ نے ایک خاتون سٹال ہولڈرز کو قوانین پر مکمل عمل کرنے پر 10 ہزار روپے انعام دیا اور تمام دکانداروں کو ٹوپیاں فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :