نواز شریف قوم کی آواز، پاکستان کی تاریخ میں ملک پہلی بار وہ مقام حاصل کر رہاتھاجس کا 70سا ل سے طلبگار تھا

ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری گلزار گجر

اتوار 20 اگست 2017 19:11

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ء ر کن پنجاب اسمبلی چوہدری گلزار گجرنے کہا کہ نواز شریف قوم کی آواز، جمہوریت کی علامت ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ملک پہلی بار وہ مقام حاصل کر رہاتھاجس کا 70سا ل سے طلبگار تھا، بہت سی قو توں کے پیٹ میں مروڑ بھی اٹھ رہا تھا، ن لیگ حکومت نے اور چارو ں طرف شور کے باوجود ترقی کے عمل کو جاری رکھا، ن لیگ پاکستان کی ترقی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اورنہ ہی کسی بیساکھی کی ضرورت ہے، حسان فراموشوں نے معاہدہ بھنور بن، میساق جمہوریت، کو ثبوتاز کیا،ان کی حکومت بچانے کے لئے اپنی مقبولیت داؤپر لگا ئی،اپنے اپ کو جمہوری کہنے والے ذرا گربان میں جھانک کر دیکھیں،پاکستان کے ازلی دشمنوںاورطاغوتی طاقتوں کے زیر اثراور انکی خوشنودی کے لئے پاکستان کو پسپائی کے کنوںیں میں دھکیل دیاہے، پاکستان ایک بار پھر پر وان چڑ ھ رہا تھا کہ ایک ترقی پسند اور عوام کے منتخب وزیر اعظم کو راستہ سے ہٹانیں میں کامیاب ہو گئے،اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت کر ئے گا پا کستان مخالف قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں اقتدار کے پجاریوں نے پاکستان کی سلامتی ہی کوداؤپر لگادیا ، اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارکر عوام کے منتخب وزیر اعظم کو برطرف کرنا پاکستانی عوام کی امنگوں کا خون کر نے کے مترادف ہے ، وہ بروز اتوار اپنے ڈیرکے پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف کوارڈینیٹر چوہد ری جا وید اقبال گجر،چوہدری سعد منظور، مہر طارق، عبدرالر حمان رامے، تھے، انہوںنے مزید کہا طاہرالقادری اور،عمر ان خان سیا ست نہیں کر رہے بلکہ نہ کھیڈاں گے اور نہ کھیڈ ن دیاں گے کی پالیسی نے ملکی ترقی و خو شحا لی کو دیمھک کی طرح چاٹگئی ہے۔