میری انتخابی مہم کو حلقہ میں سولواں دن ہے ( ن) لیگ کاکوئی شخص نظر نہیں آ رہا ‘الیکشن کمیشن میں 7پٹیشنز دائر کی ہیں ان کا جواب دیا جائے ، الیکشن ٹریبونل سے کلثوم نواز کے کاغذات مسترد ہونگے ،تصدیق شدہ ووٹر لسٹیں فراہم کی جائیں

تحریک انصاف کی حلقہ این اے 120 کیلئے نامزد امیدوار یاسمین راشد کی میڈیا سے گفتگومیڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) تحریک انصاف کی این اے 120 سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میری انتخابی مہم کو حلقہ میں سولواں دن ہے حلقہ میں کیمپین میں ( ن) لیگ کاکوئی شخص نظر نہیں آ رہا ،الیکشن کمیشن میں سات پٹیشنز دائر کی ہیں ان کا جواب دیا جائے کل تک تصدیق شدہ ووٹر لسٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے بلاک کوڈ اب بھی ادھورے ہے الیکشن کمیشن کوئی جواب نہیں دے رہا ، وہ بروز اتوار انہوں نے یوسی 54 پیر مکی سے ڈور ٹو ڈور کیمپین کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ الیکشن ٹریبونل سے کلثوم نواز کے کاغذات مسترد ہونگے ،حلقہ میں بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں میں اور میری ٹیمیں گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہی ہے عوام سے جھوٹ بولنے والے آج عوام کا سامنا کرنے سے ڈر رہے ہیں ان کا کچا چٹھا عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے کارکن عمران خان کے پیغام گلی گلی محلہ محلہ پہنچا رہے ہیں حکمران شاہی خاندان نے ملک کو لوٹنے کے سواء کچھ نہیں کیا عوام کا استحصال کرنے والے ووٹ کے تقدس کی باتیں کر رہے ہیں ،2013 کے انتخابات میں عوام کے ووٹروں کو روند کر جھرلوں پھیر کر شریف خاندان اقتدار پر قابض ہوا۔