اقلیتی برادری ضمنی انتخاب میںبیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی‘شہزا دمنشی

سازشوں کے باوجود صوبائی دارلحکومت لاہور تا قیامت مسلم لیگ(ن) کا ناقابل شکست قلعہ رہیگا ‘رکن اسمبلی

اتوار 20 اگست 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) رکن صوبائی اسمبلی شہزاد منشی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے تمام تر منفی پراپیگنڈہ اور جمہوریت شکن سازشوں کے باوجود صوبہ پنجاب خاص طور پر صوبائی دارلحکومت لاہور تا قیامت مسلم لیگ(ن) کا ناقابل شکست قلعہ رہے گا اور تمام اقلیتی برادری مسلم لیگ (ن) کی اقلیت دوست پالیسیوں کے پیش نظر حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے بروز اتوار یہ بات اقلیتی برادری کی طرف سے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن ) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر وفاقی وزرا ء اور مسلم لیگی قائدین کے اعزاز میںان کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت ملک پرویز،وفاقی وزیر برائے محکمہ شماریات سینٹر کامران مائیکل، لارڈ مئیر کرنل (ر) مبشر جاوید،ایم این اے مہر اشتیاق،اراکین صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین،بشریٰ انجم بٹ،شکیل آیون،ڈپٹی مئیرز نذیر سواتی،میاں طارق،مشتاق مغل،چوہدری بلال، ضلعی اقلیتی ممبران ،پاسٹر انور فضل،بشپ عرفان جمیل سمیت اقلیتوں کے تمام نمائندوںاور مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت ملک پرویز نے کہا کہ قائد جمہوریت محمد نواز شر یف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ چند سالوں میں فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جس تیزی سے ملک میں تعمیر و ترقی کو عروج بخشا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وفاقی وزیر شماریات کامران مائیکل نے کہا کہ محمدنواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز سریف کے حالیہ دور اقتدار میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ،سہولیات اور روزگارکی فراہمی کیلئے ریکارڈ اقدامات اور قانون سازی ہوئی ہے جس کی ماضی کی حکومتوں میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کی پیدا وار میں اضافہ کے لئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے سڑکوں کا جال بچھا کر دیہاتوں کو منڈیوں اور شہروں سے منسلک کر دیاگیا ہے۔بلدیاتی اداروں اور خدمت مراکزکے ذریعے لوگوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے اورصوبے کے تمام ہسپتالوں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ تقریب سے لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید،پاسٹر انور فضل،بشپ عرفان جمیل نے بھی خطاب کیا۔