پہلی مرتبہ کسانوں کی فلاح وبہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اربوں روپے کا پیکیج دیا گیاہے

کسان دوستی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے، چھوٹے کاشتکار کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں، چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہی-زراعت ، لائیوسٹاک کو ترقی دے کر غربت اور بیروزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے،ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کی فلاح وبہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا پیکیج دیا گیاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے،زرعی شعبہ اور کسان دوستی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے،فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور چھوٹے کاشتکار کی حالت زار بدلنے کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کئے ہیں،زرعی شعبہ کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں،ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ملک کی 70سالہ تاریخ کا یہ بھی پہلا موقع ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، بلاسود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا ، اربوں روپے کے بلا سود قرضوں کے اس پروگرام سے لاکھوں چھوٹے کاشتکار مستفید ہو ں گے،پنجاب حکومت کے زرعی شعبے کی ترقی کے انقلابی پروگراموں سے حقیقی معنوں میں چھوٹے کسان کو ریلیف مل رہا ہی-زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے نرخوں میں کمی،زرعی لوازمات کی رعایتی نرخوں پر فراہمی اور سستے داموں کھادوں کی فراہمی سے بھی چھوٹے کاشتکار کو ہی فائدہ ہواہی- اربوں روپے کا کسان پیکیج اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبے میں انقلاب کی نوید ہے اور کسان پیکیج اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز اتوار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھا ہی- کسان پیکیج اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام بھی چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دئیے گئے ہیں-انہوںنے کہاکہبلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی معیشت کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پروگرام زرعی شعبے کی ترقی اور سبز انقلاب کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا-اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف اور فول پروف نظام بنایا گیاہے۔

اس پروگرام کے تحت اب تک اربوں روپے کے قرضے لاکھوں چھوٹے کاشتکاروں کو تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کے لئے بلاسود قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیاہی-انہوںنے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اربوں روپے کے کسان پیکیج کے ذریعے غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کو ان کا حق دیا گیا ہے۔

کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے کاشتکارکی ترقی کے بغیر زرعی شعبہ پھل پھول نہیں سکتا۔ انہوںنے کہاکہ بلا سود قرضوں کا پروگرام ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا بڑا پروگرام ہے۔زرعت میں سرمایہ کاری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی۔ حکومت پنجاب نے اسی مقصد کے پیش نظر زرعی شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہی-انہوںنے کہاکہ کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اوراربوں روپے کے کسان پیکیج کے باعث کاشتکاروں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل رہا ہے ۔

کسان پیکیج سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ زیر کاشت رقبے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام کاشتکارکو بااختیار بنانے کی جانب اہم اقدام ہے - زراعت پاکستان کی خوشحالی،برآمدات بڑھانے کی ضمانت اور زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :