وزیراعلی پنجاب کی خیبر پختونخوامیں ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے حوالے سے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کو شاباش

خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں ،شہبازشریف ڈینگی پر قابوپانے کیلئے خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے ،ٹیم کے اراکین اسی جذبے سے سرشار ہوکر کام کریں،وزیراعلی

اتوار 20 اگست 2017 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوامیں ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے حوالے سے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کے ا راکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہی-وزیراعلی نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اورڈینگی پر قابوپانے کے لئے خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائی- میڈیکل ٹیموں کے اراکین اور موبائل ہیلتھ یونٹ ڈینگی سے متاثرہ افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب وروز کام کریں-دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے ،ٹیم کے اراکین اسی جذبے سے سرشار ہوکر کام کریں-وزیراعلی نے صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر اور ٹیم کے ا راکین کی خدمات کی ستائش کی ہے -

متعلقہ عنوان :