ملک میں کرپشن اقرباء پروری ،لاقانونیت عروج پر ہے،وکلاء تنظیمیں

ملک کے منتخب وزیرا عظم کو نااہل کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 20 اگست 2017 19:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وکلاء تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن اقرباء پروری ،لاقانونیت عروج پر ہے ملک کے منتخب وزیرا عظم کو نااہل کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ملک کے تمام اداروں بشمول جوڈیشری میں بلا تفریق احتساب کیا جائے عاصمہ جہانگیر کا عدالت کے متعلق بیان ذاتی ہے اس سے بار کا کوئی تعلق نہیں سبی ،تربت بینچ کو فعال جبکہ خضدار اور لورالائی بینچ کے قیام میں رکاوٹیں دور کیا جائے ،یہ بات بلوچستان ہائی کورٹ کے راعب خان بلیدی ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نادر چھلگری اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کمال خان کاکڑ نے اتوار کے روزکوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر منیر احمد کاکڑ ،اقبال کاسی ،عابد پانیزئی اور دیگر بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ اداروں نے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہے اور جوڈیشری میں بھی ناروا رویہ جاری ہے بلوچستان کے واحد جج فیڈرل شریعت کورٹ ملک ظہور احمد شاہوانی کو ہمارے اطلاعات کے مطابق اس کو توسیع نہیں دی جارہی جوکہ بلوچستان کے ساتھ ذیادتی کے مترادف ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فیڈرل شریعت کورٹ میں ملک ظہور احمد شاہوانی کوریگولر کیا جائے اور خالی آسامی پر سینئر وکیل کو تعینات کیا جائے انہوںنے کہا کہ بلوچستان ملک کا آدھا حصہ ہے یہاں کے حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مسائل پر توجہ دی ہے بلوچستان میں اس وقت دو بینچ سبی اور تربت کے مقام پر کام کر رہی ہیں جو کہ عرصہ دراز سے غیر فعال ہے اور کئی مہینوں سے بینچ نے غیر فعال ہونے کی وجہ سے کوئی سماعت نہیں کی اسی طرح بعض عناصر خضدار اور لورالائی بینچ کی قیام میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دو بینچ کو فعال اور دو کو قیام عمل میں لایا جائے انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ریفرنس سپریم جو ڈیشنل کونسل میں جسٹس آصف سعید کے خلاف داخل کی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور یہ آزاد عدلیہ کے خلاف اقدام ہیں انہوںنے کہا کہ ہم کسی فرد یا ادارے کی حمایت نہیں کرتے ہیں بلکہ جہاں بھی خامیاں ہیں ان کو دور کیا جائے پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو احترام دیا جائے جبکہ احتساب بلا تفریق کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :