علما ء حق کا قتل ملک میں بدامنی کی گہری سازش کا پیش خیمہ ہے، قاری صفدر جاوید

اتوار 20 اگست 2017 19:11

عبدالحکیم +کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام مدارس دینیہ اور علماء حق کا تحفظ یقینی بنائے گی ،علما ء حق کا قتل ملک میں بدامنی،دہشت گردی اور ایک گہری سازش کا پیش خیمہ ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیت علما ء اسلام پاکستان(ف ) کے ضلعی امیر قاری صفدر جاوید نے عبدالحکیم میں ضلعی مجلس عمومی میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جو دینی مدارس کے حوالے سے چیریٹی بل منظور کیا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور اس بل کے خاتمہ کے لئے جو بھی ہمیں کردار ادا کرنا پڑا ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دینی مدارس کو عیدا لاضحی پر قربانی کی کھالیں اور مدارس کا فنڈ جمع کرنے کی جو رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں اس سے مدارس کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے ہم فی الفوراس کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں مدارس عربیہ ہی پاکستان میں دینی علوم کی اشاعت کا واحد ذریعہ ہیں دینی مدارس کے خلاف ہر پیدا کی گئی رکاوٹ کا جمعیت ڈٹ کر مقابلہ کر ے گی اور مدارس کے نظام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دے گی پاکستان میں علماء حق کا قتل خصوصاً وہ علما ء جو سیاسی جدوجہد کے لئے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان کا ایک سازش کے تحت قتل لمحہ فکریہ ہے مولانا عطاء اللہ شاہ کا قتل بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عطا ء اللہ شہید کے قاتلو ں کو فی الفور گرفتار کر کے اس سازش کو بے نقاب کیا جائے انہو ں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام ضلع بھر میں ہر قومی و صوبائی حلقہ سے اپنا متفقہ امیدوار کھڑا کرے گی اور ہر حلقہ کے امیدوار کی نامزدگی کے سلسلہ میں کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ آئندہ پندرہ دنو ں میں اپنے اپنے حلقہ سے امیدواروں کے نام تجویز کر کے ضلع مجلس عاملہ کو اپنی رپورٹ پیش کر ے گی اجلاس میں چاروں تحصیلو ںکے امرا ء سیکرٹری جنرل و ضلعی مجلس عمومی کے ممبران نے بھر پور تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :