حلقہ این اے 120کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کرے گی ‘ضیاء الدین انصاری

حکمران جماعت نے ووٹ لینے کے بعد چار سال سے حلقے کی عوام کو انسانی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے

اتوار 20 اگست 2017 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) جماعت اسلامی این اے 120 کے نامزد امیدوارضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کی عوام ووٹ کی طاقت سے خاندانی سیاست کا خاتمہ کرے گی ،حکمران جماعت نے ووٹ لینے کے بعد چار سال سے حلقے کی عوام کو انسانی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے حلقہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور عوامی ملاقاتوں اور مختلف کارنر میٹنگز میں گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اے این 120کی عوام سب پارٹیوں کو آزما چکی ہے لیکن عوامی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے اس بار عوام دیانتدار اور عوامی دسترس میں رہنے والے ایسے امیدوار کو ووٹ دیں گے جو عوام کا درد سینے میں رکھتا ہو اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ایوان بالا میں عوام کی آواز کو بلند کر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این اے 120میں پری پول رگنگ کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ حکمران جماعت حلقے میں سرکاری مشینری اور اثرورسوخ کا استعمال کر رہی ہے ۔

اس بار با شعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کرپٹ مافیا اور کرپشن زدہ نظام کا صفایا کر یگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے دعوی کرنے والے حکمران عوام کی محرمیوں سے چشم پوشی نہیں کر سکتے ۔لوگ مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، اوربلنگ ، پینے کے صاف پانی ، صحت و تعلیم کے حوالے سے حکومت کی جھوٹے وعووں سے تنگ آچکے ہیں اب ملک میں تبدیلی کا وقت آچکا ہے ، عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی ساتھ دیں جو اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی فلاحی اور رفاہی کاموں میں ملک بھر کی تمام سیاسی پارٹیوں میں منفرد اعزاز رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اے این 120کی عوام ملکی سیاست کا رخ متعین کریگی اور اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کی صالح قیادت کا ساتھ دیگی تاکہ حلقہ کی عوام کی تمام محرومیوں کا ازلہ ہو سکے ۔ جماعت اسلامی کے عوامی نمائندوں نے سابقہ ادوار میں بھی اس حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے اور اس بار بھی عوام اعتماد کے نتیجے میں حلقے کی بہتری کے لیے عوام کی توقعات پر پورے اتریں گے ۔الیکشن کمیشن سمیت تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کو شفاف بنائیں تاکہ عوام کا اعتماد اداروں پر بحال رہے اور منصفانہ الیکشن انعقاد ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :