وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں مضر صحت اشیاء کھانے سے دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

اتوار 20 اگست 2017 19:10

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال کے نواحی گائوں میں مضر صحت اشیاء کھانے سے دو سگے بھائیوں کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہو پولیس کو شفاف تحقیقات اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیائے ۔ وفاقی وزیر داخلہ دینی مدرسہ کے طالب علم دو سگے بھائیوں حماد اور فہد جوکہ مضر صحت اشیاء کھانے سے فوت ہوگئے تھے کے والد شبیر حسین سے اظہار تعزیت کے لییموضع کنگ پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بچوں کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا اگرانصاف نہ دے سکا تو قیامت کے دن آپکا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا۔احسن اقبال نے پولیس کو بلا تاخیر تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ضلع کونسل نارووال کے چیئرمین چودھری احمد اقبال ، یوسی بدوملہی کے چیئرمین امجد فاروق گجراور وائس چیئرمین خواجہ خالد محمود وائیں بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :