نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری نثار علی خان تھے ‘ پیپلز پارٹی

چوہدری نثار دہشتگردی کے خلاف فوجی آپریشنوں کی کامیابیوں کا کریڈٹ نہیں لے سکتے‘ سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر

اتوار 20 اگست 2017 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری نثار علی خان تھے ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ چوہدری نثار کی بدترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چوہدری نثارکالعدم تنظیموں کے ارکان سے ملاقاتیں کر کے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیاں کرتے رہے۔چوہدری نثار دہشتگردی کے خلاف فوجی آپریشنوں کی کامیابیوں کا کریڈٹ نہیں لے سکتے۔وہ اتنی جرات نہیں کر سکے کہ جو کہنا چاہتے تھے وہ کہہ پاتے۔

متعلقہ عنوان :