نیب کی طرف سے شریف فیملی کو20اگست کیلئے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ‘ ترجمان

اتوار 20 اگست 2017 19:10

نیب کی طرف سے شریف فیملی کو20اگست کیلئے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ‘ ترجمان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) ترجمان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے شریف خاندان کو20اگست کیلئے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان عاصم علی نواز کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعظم کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور صاحبزادی مریم صفدر اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 20اگست کو طلب کرنے کے لیے سمن جاری کیے تھے۔ تاہم شریف خاندان کے ترجمان کا کہناہے کہ نیب کی طرف سے موصول ہونے والے نوٹس پر20نہیں بلکہ 22اگست کی تاریخ درج ہے ا ۔

متعلقہ عنوان :