خاران میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق

اتوار 20 اگست 2017 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) خاران میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے پتکین میں تیز رفتارگاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو افراد شکیل احمد اور امین اللہ جاں بحق ہوگئے لیویزنے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔