پاکستان کو دولخت کرنے اور عوام کے تن کے کپڑے اتار لینے والے نئے لبادے میں نئے دھوکے لے کر آئے ہیں، علی اکبر گجر

اتوار 20 اگست 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ قوم کو دھوکا دینے والوں کے نئے کردار اقتدار کی دوڑ کا حصہ بن رہے ہیں․ پاکستان کو دولخت کرنے اور عوام کے تن کے کپڑے اتار لینے والے نئے لبادے میں نئے دھوکے لے کر آئے ہیں․عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نئے جمہوری انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہی․ احتساب سب کا اور عوام کے حقوق کا تحفظ آنے والے دنوں میں پاکستان کا نیا نعرہ ہوگا․ روٹی کپڑے اور مکان کے نعروں میں غریبوں کی امنگیں دفن کرنے والوں کا ملکی سیاست میں کوئی مقام باقی نہیں رہ گیا․ پاکستان کی آزادی کا حقیقی ثمر آج تک عام پاکستانی کو نہیں مل سکا تحریک آزادی کے مقاصد روٹی کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ نئے پاکستان کے جھوٹے وعدوں میں دب کر رہ گئے ہیں ․ میاں محمد نواز شریف کے تجربے نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر یہ راز کھولاہے کہ پاکستان ی قوم اور پاکستان کی ترقی کی راہ کی رکاوٹیں ختم کئے بغیر بیس کروڑ پاکستانی ترقی کا ایک قدم طے نہیں کر سکتی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے گذشتہ چار سالوں میں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نے قوم کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے تکمیل کے نزدیک پہنچائے اور آنے والے دنوں میں عوام کے وزیر کے نامزد وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی کاوشوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر انتخابی وعدے کی تکمیل کے بعد بیس کروڑ پاکستانیوں کے سامنے سرخرو ہوگی․ قائد میاں محمد نواز شریف کے تحمل اور برداشت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، میاں محمدنواز شریف کی جرات اور حب الوطنی کی وجہ سے بند اور تباہ حال صنعتوں کا پہیہ دوبارہ رواں ہوا، توانائی کے بحران کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوا اور ملک میں مواصلات کا جدید ترین اور تیز ترین نظام دنیا کی توجہ بنا ہوا ہے ․علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان کا مقدر اقتدار پپرستوں کے ہاتھوں میں نہیں دیا جا سکتا․ میاں محمد نواز شریف بیس کروڑ پاکستانیوں سے روٹی کپڑا اور مکان چھیننے والوں کی خواہشات کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے قائد کے وژن کے مطابق پاکستان میں امن و آشتی، ترقی، یکساں احتساب اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہی․ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنا کر ہی آزادی کے حقیقی مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں جو صرف میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :