محکمہ اقلیتی امور کے تحت جلد دویڑن کی سطح پر دستکاری سنٹرز قائم کئے جائے گے،ڈاکٹر کھٹو مل جیون

اتوار 20 اگست 2017 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں اقلیتی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں دستکاری سینڑز قائم کئے جائے گے تاکہ وہاں کے لوگ ہنرمند ہوکر اپنا باعزت روزگار حاصل کرسکئی. اس بات کا اصولی فیصلہ انہوں نے محکمہ جاتی اجلاس میں کیا۔

انہوں نے ڈائریکٹر اقلیتی امور شاہد عبدالسلام کو ہدایات جاری کیں کہ اس سلسلے میں ابتدائی انتظامی کام شروع کئے جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ وہاں پرائمری اسکولز بھی قائم کئے جائے گیں تاکہ ہنر کے ساتھ بنیاری تعلیم کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈویڑنز کی سطح پر جامع رپوٹ تیار کی جائے تاکہ مناسب چگہ کاتعین ہو اور اس منصوبے کا آغاز کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میرپورخاص دویڑن میں یہ منصوبہ شروع کیا جائے جہاں پر اقلیتی برادری کی ایک کثیر تعداد رہائش پزیر ہے۔ اس موقع پر موجود ایگزیکٹو انجینیئر کو ہدایات دی کہ وہ اس منصوبے کے لیے ابتدائی کام جلد از جلد مکمل کرے۔

متعلقہ عنوان :