مسلم لیگ کی حکومت نے بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے،میر ظہور حسین خان کھوسہ

اتوار 20 اگست 2017 19:10

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) سابق اسپیکر بلوچستان بزرگ سیاسی لیڈر میر ظہورحسین خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی سے بلو چستان بھر کے اضلاع میں وزیر اعلی خوشحال پروگرام کے تحت سڑکوں کے لیئے فنڈز اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیئے فنڈز اور دیگر انسانی بنیادی سہولیات کے لیئے فنڈز خاص کر بلوچستان کے ڈویثرن نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی چھتر تمبو اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار فریدآباد صحبت پور مانجھی پور حیردین بھنڈدیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی وتعمیراتی کام زوروں سے چل رہا ہے اور مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کاوشوں سے بلوچستان کے سی پیک منصوبے پر عمل ہو رہا ہے اسی میں منصوبے میں ہزاروں بلوچستان کے بے روز گاروں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گئے

متعلقہ عنوان :