ملک کو لوٹنے والے چوروں نے ملک میں زور پکڑ لیا ہے،میر جعفرکریم بھنگر

اتوار 20 اگست 2017 19:10

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پیپلزپارٹی صوبائی رہنما میرجعفر کریم بھنگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے ٹولے چوروں نے ملک میں زور پکڑ لیا ہے ۔افسوس ہوتا ہے عدلیہ عالیہ نے جب میاں محمد نواز شریف کو ناہل اور قراردیا ہے ۔اب عدالت کا فیصلہ آگیا ہے ۔چور وں نے متحد ہوکر عدلیہ کے خلاف ریفرنس داخل کرلیا ۔

اور محترم ججوں کے خلاف اٹھ کھڑئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس اقدام میں دنیا میں پاکستان سے کیا پیغام جائے گا ۔ملک بننے سے لیکر آج کے دور تک یہی ججز ملک میں انصاف دے رہے ہیں۔کئی فیصلے سنا کر ان پر عمل در آمد بھی ہوچکا ہے ۔ جب ملک لٹیرے کے خلاف فیصلہ آگیا ہے۔ عدالت سے فیصلہ غلط آنے کا واویلہ کیا جا رہا ہے ۔اور ملک کے آئین تبدیلے کرنے کے متعلق بھی مہم چلایا جا رہا ہے ۔پیپلزپارٹی نے عدالیہ اور جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے جدو جہد کی ہے۔ آج بھی عدالت کے تمام فیصلوں کا احترام کرے گی۔