پشاور ،، پشتخرہ ولی آباد میں کھیتوں میں پڑا مارٹرگولہ پھٹ گیا،،دھماکہ سے ایک بچہ جاں بحق، آٹھ زخمی

اتوار 20 اگست 2017 19:10

پشاور ،، پشتخرہ ولی آباد میں کھیتوں میں پڑا مارٹرگولہ پھٹ گیا،،دھماکہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پشاور کے نواحی علاقے پشتخرہ ولی آباد میںکھیتوں میں پڑا مارٹرگولہ پھٹ گیا،،دھماکہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ آٹھ بجے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے مطابق نواحی علاقہ پشتخرہ میں بچے کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران مارگولہ پھٹ گیا ،ذرائع نے بتایا کہ بچے کومارٹرگولہ ملا اوروہ اس سے کھیل رہا تھا کہ اس دوران پھٹ گیا اورزورداردھماکہ ہوا ،دھماکہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ مزید آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔دھماکہ میں پندرہ سالہ زبیر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوا ۔جبکہ جنید،اسماعیل،رحیل،عظیم ،سمیع اللہ اورعقیل سمیت آٹھ زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :