ہم سیاست نہیںڈینگی کیخلاف عوام کی خدمت کررہے ہیں،امیر مقام

صوبائی حکومت کے ذمہ داروںکومعلوم ہوناچاہئے کہ ایک جان بچاناپوری انسانیت بچانے کی مترادف ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 2یونٹس اورتین سی بی سی اینالائزرپشاورپہنچ جائیںگے،دکھ کی اس گھڑی میںپنجاب حکومت کی تعاون پرتہہ دل سے شکرگزارہوں،صحافیوں سے بات چیت

اتوار 20 اگست 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ہم سیاست نہیںڈینگی کیخلاف عوام کی خدمت کررہے ہیں،مصیبت کی اس گھڑی میںعوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیںگے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مزید 2یونٹس اورتین سی بی سی اینالائزرپشاورپہنچ جائیںگے،دکھ کی اس گھڑی میںپنجاب حکومت کی تعاون پرتہہ دل سے شکرگزارہوں۔

انہوںنے کہاکہ علاقے کے 13افرادپرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جوڈاکٹروںکی ٹیم اورعوام کے درمیان رابطے اورسہولیات بہتربنانے کاکام کریگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے تہکال میںہیلتھ کیئریونٹ کے معائنہ کے بعد پشاور پریس کلب میںپنجاب کے وزیربرائے صحت خواجہ عمران نذیرکے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب کے پروفیسرڈاکٹرفیصل مسعودبھی موجودتھے۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے ڈاکٹروںکی ٹیم کیساتھ تعاون نہ کرنایاانکی خدمات قبول نہ کرنااس بات کی عکاسی کرتاہے کہ صوبائی حکومت ڈینگی کوختم کرنے کی بجائے سیاست کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کے ذمہ داروںکومعلوم ہوناچاہئے کہ ایک جان بچاناپوری انسانیت بچانے کی مترادف ہے۔انجینئرامیرمقام نے پنجاب ہیلتھ یونٹ کادورہ کرکے ڈاکٹروںسے ڈینگی کے حوالے سے مفصل گفت وشنیدکی اورعلاقے میں ڈاکٹروںکی خدمات کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :