خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک عام آدمی کو بااختیار بناکر عوام کی رسائی ہر ادارے تک ممکن بنائی ہے ،محمود خان
اتوار 20 اگست 2017 19:10
(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ او راے این پی کے اہم اور دیرینہ رہنما حاجی عنبر خان ، ظاہرشاہ ، حبیب الله ، الف گل ، اختر گل ، محمد ی جان ، خیال محمد ، عالم خان ، اختر منیر ، بہادر شیر ، سلیمان اور میردل خان نے اپنے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔
محمود خان نے نئے شامل ہونے والوں پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہناکر خیر مقدم کیا اور کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صوبے کے دور دراز علاقوں کو یکساں نظر اندازکیا اور ان کی محرومیوں میں مزید اضافہ کیا جن کی وجہ یہاں کے باشندے محرومیوں اور مایوسیوں کے شکار تھے تاہم پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے عوام سے جو وعدے کیا تھے ان کو عملی جامہ پہناکر عوام کی مایوسیوں کا بہترین انداز میں ازالہ کیا ۔محمود خان نے کہا پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں اقتدار سنبھالتے وقت تمام سرکاری ادارے بدترین بدنظمی کے شکار تھے اور عوام ان سے بدظن اور مایوس تھے تاہم صوبائی حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ایک شفاف نظام قائم کیا گیا اور یہی سرکاری ادارے عوام کے تابع بنا دئیے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وسائل کی کوئی کمی نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو عوام کے فلاح و بہبود کے کاموںپر خرچ کرے ۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی خزانے کی ایک ایک پائی غریب عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی پر خرچ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے ایک عام آدمی کو بااختیار بناکر عوام کی رسائی ہر ادارے تک ممکن بنایااور وہ سرکاری ملازمین جو بغیر رشوت کے عوام کے کسی کام کو ہاتھ بھی نہیں لگاتے تھے اب رشوت لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتے کیونکہ صوبائی حکومت نے ہر ادارے میں رشوت لینے والوں پر چیک لگا دی ہے۔ ۔محمود خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے منتخب رکن مراد کی خدمات بھی علاقے کے لئے قابل ستائش ہیں اور وہ قومی اسمبلی کے ہر فلوپر علاقے کی ترقی اور مسائل کے لئے بھر پور آواز اٹھانے سے ہر گز دریغ نہیں کرتے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.