Live Updates

ہنگو: اے این پی کے سابق ضلعی صدر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

اتوار 20 اگست 2017 18:51

ہنگو: اے این پی کے سابق ضلعی صدر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) اے این پی ہنگو کے سابق ضلعی صدر یوسف خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا یوسف خان ہائوس ہنگو میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی حاجی خیال زمان ،ایم پی اے کوھاٹ ضیاء اللہ بنگش ،ایم پی اے ہنگو شاہ فیصل خان اور پی ٹی آئی کی ضلعی جنرل سکرٹری نورآواز ایڈوکیٹ نے کہا کہ گزشتہ 15سالوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومتوں کی ادوار میں تاریخی لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم رہا اور عدم توجہ کے با عث علاقائی مسائل میں اضافہ ہوا اور کرپشن عروج پر پہنچا جس کی وجہ سے عوام احساس محرومیوں کا شکار ہوا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال پہلے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بن گیا لیکن پورا صوبہ ہمارے حکومت کو کنکال مل گیا 4سال میں پی ٹی آئی حکومت میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت نے پوری صوبے میں پولیس اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات لائی جس کی وجہ سے عوام کا اعتماد بحال ہوا انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آنے والا دور پی ٹی آئی ہے اور عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہوگا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے ڈاکو وں اور چوروں کو بے نقاب کیا اور اب کوئی جر ء ت نہیں کر سکتا کہ ملک کے خزانوں سے رقم کسی اور جگہ منتقل کرے ملک اور صوبوں میں کافی حد تک کرپشن پر قابوں پا لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے لیڈر مولانا فضل الرحمان نے کرپٹ لیڈروں کو بچانے کی کوشش کی لیکن کام نہ آئی انہوں نے کہا کہ ہنگو میں گزشتہ 4سالوں میںاربوں کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور بعض پر کام شروع ہے بہت جلد ہنگو سے ایک ماڈل ضلع بنائیں گے یوسف خا ن کا فیصلہ دانش مندانہ ہے ہم اُس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ ہم سے کبھی مایوس نہں ہونگے انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت آج پی ٹی آئی میں شمولیت کا جو فیصلہ کیا ہم اُن کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اُن کو خوش آمدید کہتے ہیں اس موقع پر اے این پی ہنگو کی ضلعی صدر یوسف خان نے سا تھیوں سمیت تالیوں کی گونج میںپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ضلعی قیادت کا شکریہ اداکیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات