آزادی ٹرین کا بہاول پور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پر شاندار استقبال

اتوار 20 اگست 2017 18:51

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) آزادی ٹرین کا بہاول پور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پر شاندار استقبال ،استقبال کرنے والوں میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،امیر جماعت اسلامی بہاول پور سید ذیشان اختر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی استقبال کے لیے کوئی حکومتی رکن اسمبلی ،میئر یا کوئی اور نمائندہ شریک نہ ہواٹرین ساڑی12 بجے بہاول پور اسٹیشن پر پہنچی تو ہزاروں شہریوں اور بچوں نے اس کا استقبال کیا اس موقع پر ڈاکٹر سید وسیم اختر اور شہر کی معروف سماجی شخصیت وسیم اقبال نے کہا کہ آزادی ٹرین میں رکھے گئے ملک ثقافتی ماڈل بلاشبہ بہت اچھے تھے مگر اس میں بہاول پور اور چولستان کی ثقافت کو بالکل نظر انداز کیا گیا

متعلقہ عنوان :