آئی ٹی پی کے زیر استعمال گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی انسپکشن ، خراب گاڑیوں کو جلد از جلد درست کرنے کی ہدایت

کاردکردگی میں کمی برداشت نہیں کی جائیگی،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

اتوار 20 اگست 2017 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) ایس ایس پی ٹریفک کی آئی ٹی پی کے زیر استعمال گاڑیوںاور موٹر سائیکلوں کی انسپکشن ،خراب گاڑیوں کو جلداز جلد درست کر نے کی ہدایت،کاردکردگی میں کمی برداشت نہیں کی جائیگی،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمدتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی آئی ٹی پی کی کاردکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،تاکہ شہریوں کو بلا رکاوٹ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں،اس سلسلہ میں ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے آئی ٹی پی کے زیر استعمال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپکشن کی،دوران انسپکشن ایس پی ٹریفک ،تمام ڈی ایس پیز ٹریفک اور بیٹ افسران بھی موجود تھے،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خرابی کو فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کیں،متعلقہ افسران کو فوری ایم ٹی میں رابطہ کرنے کا حکم دیا ،ایس ایس پی ٹریفک نے اس موقع پر کہا کہ آئی ٹی پی کی کارکردگی میں سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا اہم کردار ہے تاکہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں دشواری نہ ہو اور آئی ٹی پی کی کارکردگی متاثر نہ ہو انھوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کی غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جائے گا اورغیر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اورآئی ٹی پی کی کاردکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :