صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید الضحیٰ کے لئے مال مویشیوں کی منڈیاں سجنا شروع

اتوار 20 اگست 2017 18:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید الضحیٰ کے لئے مال مویشیوں کی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہیںخیبر ایجنسی کے راستے اسمگلنگ کے باعث مال مویشیوں کی قیمتوں میں دس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک اضافہ ہوا ہے تاہم کانگو وائرس کے خطرات کے باعث مال مویشی منڈی میں شہریوں کی دلچسپی تاحال کم ہے مال مویشیوں کی سب سے بڑی منڈی رنگ روڈ پر لگائی گئی ہے رنگ رووڈ حیات آباد اور چارسدہ رنگ روڈ پر مال مویشیاں منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہے جبکہ اندرون شہرچھوٹے چھوٹے جانوروں کی مال مویشی منڈیا ں سجنا شروع ہو گئی ہیں بڑی تعداد میں شہرکے اندر غیر قانونی طور پر مال مویشی منڈیا ں سج رہی ہیں جس کے باعث ٹریفک میں خلل بھی پڑ رہاہے انتظامات نہ ہونے کے باعث جانوروں کو گلی محلے میں فروخت کررہے ہیں تاہم مال مویشی منڈیوں کی رونقیں تاحال بحال نہیں ہو ئی ہیں مال مویشی منڈیوں میں آنے والے جانوروں کی قیمتیں تاحال آسمان سے باتیں کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :