تحریک آزادی کے ممتاز رہنماتحریک ختم نبوت کے ہیرو ،مجلس احراراسلام کے بانی حضرت امیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ مرحوم کی 56ویںیوم وفات کے موقع پرآج مجلس احراراسلام،تحریک تحفظ ختم نبوت اور دیگر دینی جماعتوں کے زیراہتمام ’’یوم امیرشریعت ‘‘ملک بھرمیںمنایا جائے گا

اتوار 20 اگست 2017 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) تحریک آزادی کے ممتاز رہنماتحریک ختم نبوت کے ہیرو اورمجلس احراراسلام کے بانی حضرت امیرشریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ مرحوم کی 56ویںیوم وفات کے موقع پرآج مجلس احراراسلام،تحریک تحفظ ختم نبوت اور دیگر دینی جماعتوں کے زیراہتمام ’’یوم امیرشریعت ‘‘ملک بھرمیںمنایا جائے گا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی امیرسید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیرپروفیسرخالد شبیراحمد،سیدمحمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرعمرفاروق نے یوم امیرشریعت کی مناسبت سے اپنے پیغام میںکہاہے کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے پوری عمر فرنگی سامراج کے ہندوستان سے انخلاء ، حکومت الہیہ کے قیام اور اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں گزاری ۔

(جاری ہے)

حضرت امیر شریعت نے مجلس احراراسلام کے نام سے قافلہ حریت تیارکیا جس میں چودھری افضل حق،مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ،مولانا ظفرعلی خان،مولانامحمد دائود غزنوی ، شیخ حسام الدین ، ماسٹرتاج الدین انصاری ،مولانالال حسین اختر،صاحبزادہ فیض الحسن ،مولانا مظہرعلی اظہر ،مولانامحمدعلی جالندھری،مولاناعبدالرحمن میانوی،مولاناگل شیرشہید ، نوابزادہ نصراللہ خان،آغاشورش کاشمیری ،مرزا جانبازجیسے سخت جان رہنماشامل تھے اس قافلہ حریت نے ہندوستان سے انگریزسامراج کو نکالنے کے لئے جیلیںکاٹیں اورہرمشقت برداشت کی جوان پر آن پڑی ۔

ان رہنمائو ںنے کہاکہ حضرت ا میرشریعت سیدعطاء اللہ شاہ بخاری نے اپنی زندگی اعلائے کلمة الحق کے لیے جیل اورریل کی نظر کردی لیکن ان کے پائے استقلال میں کوئی بھی کمی واقع نہ ہوئی ۔احرار رہنمائوں نے کہا کہ ا ٓج کے دن ہم اس عہد کی تجدیدکرتے ہیں کہ قیام حکومت الہٰیہ،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور غیر ملکی اثرورسوخ کے خاتمے کے لئے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے نقشے قدم پر چلتے رہیں گے اور پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف فتنہ قادیانیت کا سدباب کرنے میں کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ آج ملک بھر میں مجلس احراراسلام کے مراکز،دفاتر اور مساجد ومدارس میں حضرت امیر شریعت اور اکابر احرارکی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی اور تحریک ختم نبوت کے مشن کے ساتھ غیرلچک وابستگی کو جاری وساری رکھنے کا عزم دہرایا جائے گا ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ 21اگست پیر کو سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی دینی وقومی اور سیاسی جدوجہد خصوصاً ختم نبوت کے حوالے سے ان کے لازوال کردار کو اجاگر کریں