Live Updates

مخالفین کی کمپین دور دور تک نظر نہیں آرہی ، یاسمین راشد

ہم بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں ، ابھی تک پی ٹی آئی کو تصدیق شدہ ووٹر لسٹ مہیا نہیں کی گئی ، رہنما پی ٹی آئی

اتوار 20 اگست 2017 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم حلقہ این اے 120 میں بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی کمپین نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں غلط بیانی کر رہی ہوں تو درخواست کا جواب دے دیں۔

(جاری ہے)

ابھی تک پی ٹی آئی کو تصدیق شدہ ووٹر لسٹ مہیا نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پٹیشن کا جواب مانگنا ہمارا حق ہے اور کلثوم نواز کے کاغذات مسترد ہونے کے بارے میں پر اعتماد ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پٹیشن بارے کوئی جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں عوام کو صحت جیسی سہولیات کیسے فراہم کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات