صوبائی دارلحکومت لاہور میں مویشی منڈیوں کے اطراف ٹریفککے انتظامات مکمل

اتوار 20 اگست 2017 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں مویشی منڈیوں کے اطراف تریفک کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز 34 پٹرولنگ افسر سمیت 12 انسپکٹرز اور وارڈنز کو منڈیوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام افسران منڈیوں کے اطراف ٹریفک روانی کو متاثر ہونے سے بچائیں گے اور مویشی منڈی میں آنے والے خریداروں کو آگاہی دیں گے۔ اس مقصد کے لئے تمام منڈیوں کے اطراف میں پارکنگ بھی بنائی گئی ہے تاکہ خریدار سڑکوں پر گاڑی پارک نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :